اوکاڑہ: مہندی کی تقریب میں رقص و سرور کی محفل، پولیس کا چھاپہ، 3 رقاصائیں اور 8 افراد گرفتار
تھانہ اے ڈویژن پولیس نے مہندی کی ایک تقریب میں مبینہ طور پر فحش رقص اور شور شرابے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 رقاصاؤں سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دولہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
عمر دین ٹاؤن میں واقع ایک مقامی صابن فیکٹری میں راجہ نامی نوجوان کی مہندی کی تقریب جاری تھی جہاں لاہور سے بلائی گئی تین رقاصائیں ثمرین، کومل اور مہک ساؤنڈ سسٹم پر چلنے والے گانوں پر رقص کر رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق تقریب میں موجود 15 سے 20 نوجوان بھی رقص و سرور میں مصروف تھے اور نوٹ نچھاور کر رہے تھے ۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر چھاپہ مارا اور تین رقاصاؤں کے علاوہ بلاول، سلمان، افضل، ارسلان، حنیف، شاہ زیب، شفیع اور سفیان کو گرفتار کر لیا جبکہ دولہا راجہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے نوٹوں کی گڈیاں اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا . پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔