تازہ ترین

پشاور کے قریب فیڈرل کانسٹبلری کی ایک چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں چھ اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے سینیئر پولیس حکام نے اس حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چھ شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔ چوکی میں تعینات اہلکاروں نے حملے پر فوری جوابی کارروائی کی، جس میں چار حملہ آوروں کے مارے جانے کی اطلاع ہے لیکن فرار ہوتے مسلح شدت پسند لاشیں ساتھ لے گئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور ایف سی کے چھ اہلکاروں کو بھی ساتھ لے گئے ہیں اور اس وقت علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement