رحیم یارخان : ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو سے پولیس کی جانب سے لگایا جانے والا کانوائے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو سے پولیس کی جانب سے لگایا جانے والا کانوائے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا‘ کچے کے ڈاکووں کے گروہوں کا خاتمہ کیے جانے کے بعد کانوائے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘کچے کے ڈاکووں کے تمام گرو سرنڈر ہونے کے بعد پولیس کی گرفت میں ہیں ‘ سینکڑوں ڈاکووں نے سرنڈر کر کے ہتھیار پولیس کے حوالے کر چکے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعرفان علی سموں نے کہا کہ پنجاب پولیس ملٹری انٹیلیجنس اور رینجر سندھ پولیس نے مشترکہ اپریشن کر کے کچے کے علاقے کو مکمل طور پر ڈاکووں سے صاف کر دیا ‘پنجاب سندھ کے کچے میں ڈاکووں کا راج مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے پنجاب اور سندھ کی موٹروے بالکل سفر کے لیے محفوظ مکمل طور پر محفوظ ہے ۔