تازہ ترین

رحیم یارخان(ان لائن)اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے گھروں پرچھاپے مارکر خواتین بچوں سمیت افراد کوگرفتارکرنے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی‘ طلائی زیورات‘ نقدی‘ سولرپینل‘ قیتمی سامان لوٹنے اوربعدازاں لاکھوں روپے مالیت کاتاوان وصول کرکے رہائی دینے پرنوکری سے برطرف دوسب انسپکٹروں ‘حاضرسروس سب انسپکٹر‘تین پولیس اہلکارون سمیت30سٰے زائدافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا.

ملزمان نے سال2023 ءمیں وردی کافائدہ اٹھاتے ہوئے نواز آباد کے رہائشی کے گھرپردھاوا بول کر افراد کوگرفتار ‘خواتین بچوں کویرغمال بنایاتھا۔نواز آباد پولیس نے اسی علاقہ کے رہائشی قبول احمد کی مدعیت میں نوکری سے برطرف دوسب انسپکٹروں نویدنواز واہلہ‘ سیف اللہ ملہی‘حاضرسروس سب انسپکٹرمحمداشفاق ‘ہیڈکانسٹیبل عرفان شاہ‘ سرفراز‘عدیل واہلہ‘ کانسٹیبل محسن 30کس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا‘ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے سال2023ءمیں وردی کافائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے گھرپرغیرقانونی چھاپہ مارکر گھرمیں موجود قیمتی سامان‘ لاکھوں روپے مالیت کے مویشی‘ گائے بکریاں‘ بھینسیں‘ طلائی زیورات‘ سولرانویٹر‘ ایل ای ڈی اورپورے گھرکے13افراد کو حراست میں لیا بعدازاں سب انسپکٹرسیف اللہ ملہی نے ایک لاکھ روپے کی رشوت وصول کرکے خواتین بچوں کورہاکیا اور7ماہ بعدمزید10لاکھ روپے تاوان وصول کرکے جگن ولدعبداللطیف‘ یاسین ولدحاجی خان‘ مولوی کبیرکو رہائی دی‘ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی