تازہ ترین

پنجاب پولیس کا کچہ کریمنلز کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، راجن پور پولیس کے کچہ آپریشن کے دوران مزید انتہائی مطلوب 18 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا۔   ہتھیار ڈالنے والوں میں ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے بدنام ڈاکو وہاب لونڈ سمیت مختلف گینگز کے سرغنہ ڈاکو شامل ہے۔  سرنڈر کرنے والوں میں 50 لاکھ روپے سر کی قمیت والا بدنام ڈاکو شاہدین لونڈ بھی شامل۔راجن پور پولیس کے آپریشن کے نتیجے میں گذشتہ روز بھی 11 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔ 2 روز میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی  مجموعی تعداد 29 ہو گئی۔

ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغوا، ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے،  گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔کچہ کراچی اور کچہ عمرانی میں  پنجاب پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری، ڈرونز کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے بیشتر ٹھکانے تباہ، متعدد ڈاکو شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ 

Leave A Comment

Advertisement