رحیم یارخان: ڈی ایس پی (ر) ایاز محمود خان لغاری کی ڈی ٹی او محمد ساجد سے ملاقات باہمی پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال
ڈی ایس پی (ر) ایاز محمود خان لغاری کی ڈی ٹی او محمد ساجد سے ملاقات باہمی پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیل کے مطابق سابق ڈی ایس پی (ر) ہیڈ کوآرٹر رحیم یارخان ایاز محمود خان لغاری نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد سے ملاقات کی جس میں باہمی پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کے دوران ڈی ٹی او محمد ساجد نے انہیں بتایا کہ ٹریفک پولیس مروجہ قوانین کے نفاذ، شہریوں کی آگاہ سمیت پیشہ ورانہ امور احسن طور پر ادا کر رہی ہے اور کوئی بھی موقع پر عوام کی خدمات میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں جانوروں کی نقل و حرکت خطرناک ہے جس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، عید الاضحی پر ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں اہلکار ٹریفک کی روانی کے لیے بھر پور وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، عید کے ایام میں بھی ٹریفک پولیس سڑکوں کی نگرانی کرے گی تاکہ قربانی کرنے والے افراد شاہرات کے اطراف میں آلائشیں نہ پھینکیں جس سے تعفن اور ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے پائے اور عوام الناس کو پریشانی سے بچایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں پر اہلکار تعینات ہیں جو کہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ پارکنگ کے نظام پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، عید کے موقع پر بھی عید گاہوں پر پارکنگ کا نظام بہترین رکھا جائے گا اور کسی قسم کی رکاوٹ یا ٹریفک بلاک نہیں ہونے دی جائے گی، جس پر ایاز محمود خان لغاری نے بھی اپنے تجربات سے روشناس کروایا جس پر ڈی ٹی او محمد ساجد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انچارج ٹریفک انسپکٹر شاھد سنگھیڑہ بھی موجود تھے۔