رحیم یارخان : ضلع رحیم یارخان میں ماہ مارچ میں پیش آنے والے روڈٹریفک حادثات کی تفصیلی رپورٹ
ضلع رحیم یارخان میں ریسکیو 1122کی ماہ مارچ میں پیش آنے والے روڈٹریفک حادثات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ مجموعی طور پر 1226 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 1394 افراد متاثر ہوئے۔ متاثرین میں 1075 مرد اور 319 خواتین شامل ہیں جبکہ 121 پیدل چلنے والے، 429 مسافر اور 844 ڈرائیور حادثات کا شکار ہوئے۔ مزید برآں 74 کم عمر ڈرائیور بھی حادثات میں ملوث پائے گئے جو تشویشناک امر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق موٹر سائیکل حادثات کی شرح سب سے زیادہ رہی جن کی تعداد 1382 رہی، جبکہ کاروں کے 136، ٹرک کے 35، رکشہ کے 49، موٹر سائیکل رکشہ کے 101، بسوں کے 12، وین کے 23، ٹریکٹر ٹرالی کے 51 اور دیگر گاڑیوں کے 86 حادثات رپورٹ ہوئے۔ عمر کے لحاظ سے 21 سے 30 سال کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے (373)، اس کے بعد 11 سے 20 سال (311) اور 31 سے 40 سال (280) کے افراد شامل ہیں۔ ڈرایونگ لاپرواہی سر فہرست رہی جس کے باعث 678 حادثات پیش آئے، جبکہ تیز رفتاری 195، غلط موڑ 47، یو ٹرن 3، ٹائر برسٹ 7 اور دیگر وجوہات 296 حادثات کا سبب بنیں۔