رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں ڈاکوراج
رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں ڈاکوراج برقرار‘ مزید2 وارداتوں میں مسلح ڈاکوموٹرسائیکل‘ موبائل فون چھین کرفرار‘ پولیس ناکہ بندی کے باوجود گرفتارکرنے میں ناکام رہی‘ بستی گبراں کے رہائشی سجاد اقبال نے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کا12سالہ کزن شاہ نوازگھرکے باہر 60ہزارروپے مالیت کااینڈرائیڈ موبائل لیئے کھڑا تھاکہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسوارتین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا اورباآسانی موقع سے فرارہوگئے
دوسری واردات ریتی کے رہائشی شہبازاحمد کے ساتھ پیش آئی جو اپنی ڈیڑھ لاکھ سے زائدمالیت کی موٹرسائیکل رینی کینال سے ڈھنڈی جارہاتھا کہ دونامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پراس کے پاس موجودڈیڑھ لاکھ سے زائدمالیت کاموٹرسائیکل چھین لیا اورموقع سے فرارگئے‘ پولیس نے متاثرین کی شکایات کے باوجود تاحال ڈکیتی کی ان وارداتوں کے مقدمات کااندراج نہ کیاہے۔