میانوالی:سی ٹی ڈی کا چھاپہ، 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ میانوالی میں چاپڑی ڈیم کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا، 6 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، 8 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ مارے گئے دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، 3 ایس ایم جی، بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی ٹیموں نے چاچڑی کے علاقے کی ناکہ بندی کرلی، فرار ہونیوالے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔