تازہ ترین

رحیم یارخان( )مطالبات کی منظوری کےلئے لاہور ڈویژن کے سرکاری ملازمین پنجاب اسمبلی کا گھیراو اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے جبکہ 16جون کو پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جانے کے موقع پر پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین لاہور پہنچ کر پنجاب اسمبلی کے گھیرا و اوراحتجاج میں شریک ہوں گے‘  15جون کی شام کو پنجاب کے دیگرشہروں سے ملازمین کے قافلے لاہور کےلئے روانہ ہوں گے‘ سرکاری ملازمین موجودہ مہنگائی‘ بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلز اور روزمرہ اخراجات کے باعث شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں‘ اس لیے بجٹ میں ملازمین کی حقیقی ضروریات اور جاءز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔

ان خیالات کااظہار پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے اپیکا کے ضلعی صدر محبوب خان سمیت دیگر عہدیداران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین عرصہ دراز سے تنخواہوں اور پنشن میں مہنگاءی کے تناسب سے اضافہ‘ لیوان کیش منٹ‘ رولز 17 کی بحالی‘ ایڈہاک ریلیف الاونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے‘ ہا وس رینٹ‘ میڈیکل اور کنوینس الا ونسز میں خاطر خواہ اضافے‘ اپ گریڈیشن‘ ٹائم اسکیل پروموشن‘ کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی اور پنشنرز کے مسائل کے حل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافہ ان کے معاشی مساءل کا حل نہیں بلکہ حکومت کو مہنگائی کی شرح کے مطابق ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔ اگر پنجاب حکومت بجٹ میں سرکاری ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے عملی اقدامات کا اعلان کرتی ہے تو اس سے لاکھوں ملازمین اور ان کے خاندانوں کو ریلیف ملے گا‘ تاہم مطالبات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں ملازمین میں بے چینی مزید بڑھے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ منظوری کے مرحلے میں ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کے مسائل کے مستقل حل کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے۔

ایپکاکی کال پر16جون کو بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین پنجاب اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج اور گھیراو کریں گے۔ اس احتجاج کا مقصد حکومت کی توجہ ملازمین کے دیرینہ مسائل‘ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے‘ الاونسز کی بہتری‘ اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کی جانب مبذول کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے تمام سرکاری ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ اور مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاج میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں تاکہ ملازمین کی مشترکہ آواز موثر انداز میں حکومتی ایوانوں تک پہنچ سکے۔

Leave A Comment

Advertisement