رحیم یارخان : ٹریفک حادثات
رحیم یارخان(أن لائن)قومی شاہراہ پرسڑک کراس کرنے والے 55سالہ شخص کوٹرالر نے کچل ڈالا’ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم’ نیندآجانے کے باعث قومی شاہراہ پرٹرالرٹکراگئے’ دوجاں بحق’ ایک ٹانگیں ٹوٹنے کے باعث شدیدزخمی’ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
پہلاحادثہ سردارگڑھ کے رہائشی55سالہ آصف نذیرکے ساتھ پیش آیاجوسڑک کراس کررہاتھاکہ اسی دوران ٹرالرنمبریTLN-858 نے کچل ڈالاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ نامعلوم ٹرالر ڈرائیور ٹرالر موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا
دوسراحادثہ اوباڑوسندھ کے رہائشی18سالہ جلال احمد کے ساتھ پیش آیاجسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں جلال احمدجانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا
تیسراحادثہ قومی شاہراہ پرپیش آیاجہاں نیندآجانے کے باعث علی الصبح ٹرالرنمبریc-1329 سامنے جانیوالے ٹرالر سے ٹکراگیا’ جس کے نتیجہ میں میاں چنوں کارہائشی ڈرائیور35سالہ ریاض احمدٹآنگیں ٹوٹنے کے باعث شدیدزخمی ہوگیاجسے ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
Leave A Comment