تازہ ترین

رحیم یارخان (أن لائن)گھریلوناچاقی پرداماد نے گلادباکر ساس کوموت کے گھاٹ اتار کرنعش کپڑے میں لپیٹ کرریلوے لائن کے نزدیک تالاب میں پھینک دی’ دوروزبعد مقتولہ کی نعش برآمد’ پولیس نے تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی’ ورثاء نے لاپتہ ہوجانے پرتلاش کیلئے پولیس سے مدد طلب کی تھی’ بستی میواتی موضع ٹبی وگھاورکی رہائشی60سالہ صغری بی بی جوکہ دو روز قبل اچانک لاپتہ ہوگئی تھی کی ریلوے لائن کے نزدیک تالاب میں تیرتی ہوئی نعش کودیکھ کرورثاء نے پولیس کواطلاع دی جس نے موقع پرپہنچ کرصغری بی بی کی نعش کومقامی افراد کی مددسے تالاب سے نکال کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیااس سلسلہ میں رابطہ کرنے پرذرائع نے بتایاکہ گھریلوناچاقی پرصغری بی بی کے داماد نے اپنی ساس کاگلادبا کر قتل کرنے کے بعد نعش کوکپڑے میں لپیٹ کرگھرکے نزدیک تالاب میںٖپھینک دیاتھا’پولیس نے فرارہوجانے والے داماد کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement