دبئی: منی ایکسچینج میں ڈکیتی، 10 منٹ میں ملزمان گرفتار، ایک کروڑ درہم برآمد
دبئی پولیس نے ڈیرہ میں منی ایکسچینج میں مسلح ڈکیتی 10 منٹ میں ناکام بنا دی۔ ڈاکو ایک کروڑ درہم لوٹ کر لے گئے تھے، اطلاع ملتے ہی ڈیرہ دبئی کی ناکہ بندی اور فضائی نگرانی کی گئی۔پولیس کے مطابق نقاب پوش ڈاکوؤں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر باندھ دیا تھا، کرنسی ایکسچینج کے ملازم نے موبائل سے دبئی پولیس کو مطلع کیا۔ الرٹ میسج ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی۔ پولیس ہیلی کاپٹر نے فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔گرفتار ڈاکوؤں کا تعلق افریقی ملک سے ہے، ان سے رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔