اوکاڑہ : غیر قانونی مذبحہ خانے پر فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 160 کلو مضر صحت گوشت برآمد، مقدمہ درج
.اوکاڑہ ( ) ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخ بستی میں قائم ایک غیر قانونی مذبحہ خانے پر چھاپہ مار کر 160 کلو گرام مضر صحت گوشت اور 110 کلو گرام وزنی ایک بیمار جانور برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان عابد اور خرم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی مذبحہ خانے پر چھاپہ مارا۔ موقع پر موجود گوشت کے معائنے کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹرکو طلب کیا گیا، جنہوں نے گوشت کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔ فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر تلف کرنے کی کارروائی مکمل کی جبکہ فرار ہونے والے ملزمان عابد اور خرم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔