اوکاڑہ : منشیات برآمدگی کیس. مجرم کو 9 سال قید 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا
اوکاڑہ (وحید انصاری سے) ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے منشیات برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سلیم عارف کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم سلیم عارف کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو پیکٹ چرس برآمد کی تھی، جس پر مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ سزا سنائی۔