تازہ ترین

سابق نائب صدر و سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان وسابقہ ممبرضلع کونسل رحیم یار خان رخسانہ پیاء ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کے میرے وراثتی پلاٹ پر 18 سال سے ناجائز قبضہ ہے جسے عدالتی حکم کے باوجود واگزار نہیں کرایا جارہا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رخسانہ پیاء ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اس وراثتی پلاٹ کے حوالے سے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہورکے 17 اگست 2009 ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کی جس پر مکمل مفصل جامع رپورٹ تابع تصدیقی سرٹیفکیٹ موقع عملہ فیلڈ لاہور ہائیکورٹ لاہور کو ارسال کی اسلم ظہیر پٹواری نے ناجائز قبضہ کو مستحکم کرایا عدالت نے پٹیشن حراسگی نمبری 3415 بعنوان رخسانہ پیاء ایڈووکیٹ بنام آئی جی پنجاب وغیرہ منظور ہوئی جس میں افسران محکمہ مال نے عدالت عالیہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مجھے کسی بھی صورت ، کسی بھی اقدام یا شکل میں حراساں نہیں کریں گے اور یہ بھی تسلیم کیا کہ میرے ملکیتی پلاٹ کی بابت تمام درست قانونی دستاویزات فراہم کرنے کے پابند ہونگے لیکن آج تک سرکاری افسران نے عدالت عالیہ کو کرائی گئی یقین دہانی پر عملدرآمد نہیں کیارخسانہ پیاء نے مزید کہا کہ میں اپنے حقوق کے حصول کیلئے کوشاں رہوں گی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے مجھے میرے حق سے محروم کرنے والوں کا محاسبہ کروں گی  میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے تحفظ فراھم کیا جائے مجھے مختلف ذریعوں سے آج بھی حراسمنٹ کا سامنا ہے

Leave A Comment

Advertisement