تازہ ترین

رحیم یارخان (أن لائن ) تھانہ صدر خان پور پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکو ہلاک اسلحہ برآمد ساتھی فرار۔ ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور انسپکٹر حاجی محمد مسلم ضیاء اور ٹیم کی ڈی ایس پی خان پور شاہد نذیر کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سب انسپکٹر عبدالقیوم دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقہ میں گشت کناں تھے کہ اسی دوران انہیں مخبر سے اطلاع ملی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح اشخاص کوٹلہ ماہی کی جانب آرہے ہیں جس پر پولیس پارٹی نے کوٹلہ ماہی چوک سے کچھ فاصلہ پر ناکہ بندی کر لی اسی دوران موٹر سائیکل سوار ادھر آنکلے جنہیں روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے موٹر سائیکلیں آہستہ کیں پولیس کو سامنے پاکر ایک کس نے نیچے اتر کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں زمین پر گر پڑا جبکہ باقی فائرنگ کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کر گئے، پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نامعلوم الاسم ڈاکو کی نعش اور اس کے قریب موجود ناجائز اسلحہ قبضہ میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement