تازہ ترین

موٹروے ایم فائیوانٹرچینج بھونگ کے نزدیک کارٹرالرسے ٹکراگئی‘ تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل سواروں کوٹکر3جاں بحق‘ خاتون سمیت4زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کاتعلق ایک ہی خاندان اورکراچی سے تھا

پہلاحادثہ موٹروے ایم فائیوبھونگ انٹرچینج کے ساتھ پیش آیاکار جس میں کراچی کے ایک ہی خاندان کے افراد الیاس احمد‘ زوہا الیاس وغیرہ سواررتھے ٹرالرسے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد الیاس وغیرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ 16سالہ زوہاشدیدزخمی ہوگئی جسے ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

جبکہ دوسراحادثہ کوٹسمابہ کے نزدیک پیش آیاجہاں تیزرفتارکارنے موٹرسائیکل سوارکچل ڈالے جس کے نتیجہ میں عیسی کالونی کارہائشی22سالہ شہروز‘ نیازی کالونی کارہائشی محموموسی اورسٹیلائیٹ ٹاؤن کارہائشی28سالہ محمدماحیدزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے حادثہ میں زخمی ہونے والے تینوں افراد میڈیکل ریپ ہیں

Leave A Comment

Advertisement