تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)بے قابو کارنے موٹرسائیکل سوارکچل ڈالا‘ قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار تصادم کاشکارہونے والے ٹرالروں کی زدمیں آگیا۔

پہلاحادثہ چک109این پی کے رہائشی40سالہ محمدانورکے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پر روزگارکے سلسلہ میں جارہاتھا کہ فریدنگرکے نزدیک تیزرفتارکارنے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں 40سالہ انورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ نامعلوم کار ڈرائیورکارسمیت موقع سے فرارہوگیا‘

دوسراحادثہ قومی شاہراہ پرموضع لاڑ بخش کے نزدیک میرپورماتھیلوسندھ کے رہائشی علی نواز اورعبدالغفورکے ساتھ پیش آیا جواپنی موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ ٹرالر نمبری TKX871اور ٹرالرنمبریJU7479ٹکراگئے جن کی زدمیں موٹرسائیکل سوارعلی نواز وغیرہ آگئے جس کے نتیجہ میں علی نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ عبدالغفورشدیدزخمی ہوگیاجسے فوری طورپر ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ٹرالرڈرائیور ٹرالر موقع پرچھوڑکرفرارہوگئے۔