تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)ڈسٹری بیوشن کمپنی (میپکو)کے نجکاری کیخلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین کی ہدایت پر مکمل ہڑتال’ منافع بخش کمپنی کی نجکاری ملازمین کااستحصال ہے’ حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پر ملازمین کااستحصال بند کرے.

ان خیالات کااظہار سرکل ڈویژن چیئرمین نثارعلی کمبوہ’ ڈویژنل سیکرٹری میاں افتخار احمد نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سٹاف کی کمی کے باوجود سوفیصدکارکردگی ورکرز کابدترین کااستحصال ہے بارہابارنشاندہی کے باوجود سٹاف کی بدترین کمی کوکمپنی کی جانب سے دور نہ کیاگیاہے , نئے سٹاف کی بھرتی نہ کرنابدنیتی پرمبنی ہے افسران کی تعداد پوری جبکہ سسٹم کوچلانے والے ورکرز کی تعداد صرف35فیصد ہے اس موقع پر انہوں نے بونس کی فراہمی’اوورٹائم کی منطوری جسے مطالبات کومنظورکرنے پربھی زوردیا’ حکومت منافع بخش ادارے کواونے پونے داموں فروخت کرنے کے درپے ہے’ کسی بھی صورت میں نجکاری کوقبول نہیں کیاجائے گا۔دوران ڈیوٹی شہیدہونے والے ملازمین شہداء کے خون سے غداری ہے’ فوری طورپر بھرتی کے عمل کوشروع کیاجائے۔

  ملازمین نے دن بھر دفاترکوتالے لگاکر نجکاری وپالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا’ ڈویژنل چیئرمین نثارعلی کمبوہ’وائس چیئرمین ذیشان حمید’ ڈویژنل سیکرٹری میاں افتخاراحمد’ سابق ڈویژنل چیئرمین ریاض الحسنین تمام سرکل کے لائن سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ سٹاف نے بھرپورشرکت کی۔

Leave A Comment

Advertisement