تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قرض پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نظام کی بہتری کے لیے منظور کیا گیا ہے، اے ڈی بی قرض سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لیے مالی معاونت فراہم ہو گی، حکومت کو سرمایہ کاری کے قابل منصوبے تیار کرنے میں مدد ملے گی، اعلیٰ معیار کے سستے انفرااسٹرکچر منصوبوں کی تیاری میں معاونت ہو گی۔ منصوبوں کی شفاف جانچ اور مالیاتی خطرات کا بہتر انتظام ضروری ہے، وفاقی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری کے شعبے یکجا کیے جائیں گے۔ 4 وفاقی وزارتوں اور اداروں میں خصوصی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹس قائم ہوں گے، 2026ء سے 2030ء تک کے لیے درمیانی مدت کی سرمایہ کاری پائپ لائن منظور ہو گی۔

Leave A Comment

Advertisement