حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکنزم کے تحت کی گئی ہے۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 348 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔
Leave A Comment