تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)پسند کی شادی کرنے کی رنجش گھات لگاکربیٹھے برادرنسبتی نے فائرنگ کرکے بہنوئی کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ملزمان فرار‘ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی‘ مقتول 6ماہ قبل پسند کی شادی کرنے کے بعد چک164پی میں رہائش پذیرتھا‘ پولیس نے تین ملزمان کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی‘ چک164 پی  کارہائشی 23سالہ کامران جس نے 6ماہ قبل اسی علاقہ کی رہائشی خاتون سے پسند کی شادی کرنے کے بعد میاں بیوی چک164پی میں ر ہائش پذیرتھے  مقتول کامران اپنے عزیز عبدالباسط کے ہمراہ اندسٹریل اسٹیٹ سے روزگارکے بعد موٹرسائیکل پرگھرجارہاتھا کہ گھات لگاکربیٹھے برادرنسبتی ملزمان خانقاہ شریف تحصیل پپلاں میانوالی کے رہائشی فیاض احمد‘ممتازاحمد نے نامعلوم ساتھی کی مددسے جان سے ماردینے کیلئے کامران پرفائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا اورخود باآسانی موقع سے فرارہوگئے‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتول کامران کی نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعدساتھی عبدالباسط کی مدعیت میں فرارہوجانے والے ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔