رحیم یارخان : ٹرانسپورٹ مالکان کی ہڑتال جاری’ اشیاء خورودنوش کی سپلائی بری طرح متاثر’مہنگائی میں اضافہ
رحیم یارخان(أن لائن)حکومتی پالیسیوں اور ڈیزل کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر رد وبدل کے خلاف ٹرانسپورٹ مالکان کی ہڑتال جاری’ قومی شاہراہ پر گڈز ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر’ رحیم یارخان سمیت ملک کے دیگرشہروں میں اشیاء خورودنوش کی سپلائی بری طرح متاثر’مہنگائی میں اضافہ’ آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پرٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے چوتھے روزبھی پہیہ جام ہڑتال رہی’ قومی شاہراہ پر 70فیصد سے زائدگڈزٹرانسپورٹ غائب رہی’ گڈزٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے حکومتی پالیسیوں اورڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیادپ رردبدل کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے پہیہ جام ہونے کے باعث رحیم یارخان سمیت ملک بھرکے اضلاع میں اشیاء خورونوش کی فراہمی چاروزسے تعطل کاشکارہے۔ سپلائی لائن معطل ہوجانے کے باعث اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتاجارہاہے۔ جبکہ گڈزترانسپورٹ مالکان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ ٹول پلازہ کی مالیت میں اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پرڈیزل کی قیمتوں میں رد وبدل ٹرانسپورٹ مالکان کامعاشی قتل ہے۔ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔
Leave A Comment