تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )پشتے کمزور ہونے کے باعث شریف مائنر میں 30فٹ شگاف پڑگیا‘ درجنوں ایکڑ پرکھڑی فصلیں زیرآب آگئیں‘ اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ شگاف پر کرنے کیلئے نہ پہنچا‘ متاثرہ زمینداروں کا نقصان کے ازالے کا مطالبہ۔ شریف مائنر میں موضع تلبانی اور امین آباد کے درمیان برجی نمبر28بستی لاکھا کے مقام پر پشتے کمزور ہونے کے باعث اچانک 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کے نتیجہ میں درجنوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرآب آگئیں۔ اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ شگاف پر کرنے کیلئے موقع پر نہ پہنچا۔ مقامی زمیندار اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پرکرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب متاثرہ زمینداروں نے مطالبہ کیا کہ ہونیوالے نقصان کا فی الفور ازالہ کیاجائے۔

Leave A Comment

Advertisement