رحیم یارخان : داماد کا بیوی ساس سے جھگڑا‘بچاؤکرانے کیلئے آنیوالاسسرداماد کادھکالگنے سے گرکرجاں بحق
رحیم یارخان(أن لائن)گھرآئے داماد کا بیوی ساس سے جھگڑا‘بچاؤکرانے کیلئے آنیوالاسسرداماد کادھکالگنے سے گرکرجاں بحق‘ داماد فرار چک54اے کے رہائشی اللہ ڈتہ نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کابہنوئی بلال احمد بطورمہمان اس کے گھرآیاہوا تھاجس کااسی دوران اس کی ہمشیرہ اوروالدہ سے جھگڑا ہوا اسی دوران کے والد نورمحمد نے بیچ بچاؤکرانے کی کوشش کی تو بہنوئی بلال احمد نے اس کے والد نورمحمدکودھکادیا جوسرکے بل زمین پرگرنے کے باعث بے ہوش ہوگیاجسے فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم والد نورمحمدہسپتال پہنچنے سے قبل ہی سرپرلگنے والی گہری ضرب کے باعث دم توڑگیا‘اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرہلاک ہونے والے نورمحمدکی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔