جھنگ  میں بہن بھائی نے مل کر باپ کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ جھنگ کے علاقے ماڑی بلوچاں میں پیش آیا ہے۔ 15 سال کے بھائی نے 13سال کی بہن کے ساتھ باپ کی لاش صحن میں دفنائی تھی۔ بیٹے نے 10روز قبل تھانہ کوٹ شاکر میں باپ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل گھر کی چھت سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ جاننے کے لیے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement