تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)بے قابوٹریکٹرٹرالی نے سڑک کنارے کھڑی 10سالہ بچی کچل ڈالی’ تیزرفتارموٹرسائیکلوں میں تصادم’ بچی سمیت دوجاں بحق’

پہلاحادثہ بستی لیموچڑاں ٹبی سیداں کی رہائشی10سالہ زویا کے ساتھ پیش آیاجواپنے گھرکے نزدیک سڑک کنارے کھڑی تھی کہ اسی دوران تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے کمسن زویا کوکچل ڈالاجسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں10سالہ زویا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی’

دوسراحادثہ لیاقت پورکے رہائشی20سالہ ذیشان کے ساتھ پیش آیاجسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیاجہاں20سالہ ذیشان بھی جانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

Leave A Comment

Advertisement