تازہ ترین

 ٹریکٹرٹرالی اورموٹرسائیکل تصادم میں شدید زخمی ہونیوالا میپکوملازم ہسپتال میں دم توڑگیا‘ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد دوہوگئی۔ چند روز قبل وائرلیس پل کے نزدیک اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی موٹرسائیکل سواروں سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجہ میں گلشن عثمان کا رہائشی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا تھا جبکہ میپکوملازم زاہد رحمن سمیت دوافراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا تھا۔ کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والا میپکو سیٹلائٹ ٹاؤن کا ملازم زاہد رحمن زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا۔ ٹریکٹرٹرالی موٹرسائیکل تصادم میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد دوہوگئی ہے۔