رحیم یارخان : 19سالہ نوجوان ڈرائیورکی غفلت کے باعث 11ہزارکے وی بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا’ موقع پرجاں بحق
رحیم یارخان(أن لائن)آٹے سے لوڈ ٹرک پرکھڑا19سالہ نوجوان ڈرائیورکی غفلت کے باعث 11ہزارکے وی بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا’ موقع پرجاں بحق’دتہ خیل موضع نارتھ وزیرستان کے رہائشی شیرنوازخان ٹرک ڈرائیورنے قومی شاہراہ پر واقع فلور مل سے اپنے ٹرک نمبری LES-7787پرآٹالوڈ کیااورفیکٹری سے باہرنکل رہاتھاکہ غفلت کے باعث ٹرک پرکھڑا19سالہ ہیلپربادشاہ اللہ 11ہزارکے وی کی بجلی کی تاروں سے ٹکراگیاکرنٹ لگنے کے نتیجہ میں موقع پرجاں بحق ریسکیو عملہ نے موقع پرپہنچ کر موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش کارروائی کے بعدتدفین کیلئے آبائی علاقہ روانہ کردی۔
Leave A Comment