رحیم یار خان:دکان کی چھت گرنے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے آئی 5خواتین جاں بحق، 30زخمی
رحیم یار خان کے نواحی چک 25میں دکان کی چھت گرنے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے آئی 5خواتین جاں بحق جبکہ 30زخمی ہو گئیں۔ رحیم یار خان کے نواحی علاقے چک 125میں دکان کی چھت گر گئی ،بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم وصول کرنے آئی خواتین ملبے تلے دب گئیں۔
ریسکیو حکام کاکہناہے کہ ملبے تلے دب کر 3خواتین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئیں،حکام کاکہناتھا کہ قسط وصول کرنے کیلئے 200سے زائد خواتین موجود تھیں،ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کے بعد شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنرکاکہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق خواتین کی تعداد 5ہو گئی ۔پرنسپل شیخ زید ہسپتال کاکہناتھا کہ 30زخمی خواتین کو ہسپتال لایا گیا ہے۔