تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)ناکہ توڑکرفرارہونے والے ڈاکوؤں اورپولیس میں مقابلہ’ دونامعلوم ڈاکومارے گئے’ ساتھی فرار’ پولیس نے غیرقانونی اسلحہ ڈاکوؤں کے زیراستعمال موٹرسائیکل تحویل میں لے لیا’ زیراستعمال موٹرسائیکل بھی ڈکیتی شدہ نکلا’ نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل’  اسسٹنٹ سب انسپکٹرراشدمحمودچک131پی سیم نالا کے نزدیک ناکہ بندی پروموجود تھاکہ دوموٹرسائیکلوں پرسوار6مشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جوپولیس ناکہ توڑ کرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے’ تعاقب کرنے پرفائرنگ کے تبادلہ میں دونامعلوم ڈاکومارے گئے’ جبکہ ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے’ مارے جانیوالے ڈاکوؤں کے قبضہ سے پسٹل کے علاوہ زیراستعمال موٹرسائیکل نمبریASW6033بھی قبضہ میں لے لیا’پڑتال پر زیراستعمال موٹرسائیکل ڈکیتی شدہ نکلا’ جس کامقدمہ تھانہ عباس نگر میں درج ہے’ شناخت نہ ہونے پردونوں ڈاکوؤں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے مارے جانیوالے اورفرارہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف قتل’ اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے فرارہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement