تازہ ترین


رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و ایم پی اے حلقہ PP-266 ممتاز علی خان چانگ کی زیرِ صدارت علاقہ کے معززین کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماہی چوک کے قریب زہرآلودہ ایتھانول فیکٹری کی تعمیر کو روکنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں شرکاء کی متفقہ رائے سے ایک ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے زہر آلودہ ایتھانول فیکٹری اور جے کے گروپ کے خلاف عوامی  احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علی خان چانگ نے کہا کہ عوام کے تحفظات، ماحول، زرعی زمینوں اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کیا جائے گا، اور عوامی رائے کو نظر انداز کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement