تازہ ترین

ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق بلوچستان جانے والی شاہراہ براستہ فورٹ منرو اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ بند کر دی گئی۔ فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جاسکتے۔بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقے بواٹہ اور سخی سرور کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام بنا دیے گئے اور 3 خود کش حملہ آوروں سمیت 92 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement