تازہ ترین

ایپکا رحیم یار خان کی جانب سے حکومت کی ملازمین دشمن پالیسیوں، مہنگائی، بجلی و گیس کے بڑھتے ہوئے بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ, دھرنا و ریلی۔

ایپکا ضلعی صدر محمد بوٹا عابد ندیم خان درانی نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے، لیو انکشیمنٹ رولز 17 سے بحال کیا جائے، پینشن اصلاحات کے نام جبری کٹوتی کو ختم کیا اور ملازمین کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔

اس موقع پر ایپکا ایجوکیشن یونٹ کے صدر چوہدری عمر اعجاز وڑائچ، ہیلتھ اتھارٹی کے جنرل سکریٹری وقار خان نیازی، میونسپل کارپوریشن کے صدر وحید سردار، اریگیشن یونٹ کے جنرل سیکرٹری حسنین ذوالفقار، نائب صدر جام رمضاں، جان لطف، جان شاہد ایگریکلچر یونٹ کے صدر چوہدری رمضان جنرل سیکرٹری میاں ساجد، ایپکا ضلعی باڈی کے سینئر ممبر حسن محمود چوہدری و دیگر کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی میں ملازمین کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے، جبکہ حکومت کی پالیسیوں سے سرکاری ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔