رحیم یارخان: ٹریفک حادثات
قومی شاہراہ پرٹرک کی موٹرسائیکل رکشہ کوٹکر‘ بے قابوٹریکٹر نے 55سالہ شخص کچل ڈالا‘ موٹرسائیکل سوار ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا‘ موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ 4جاں بحق‘ پہلاحادثہ موضع لکھانی کے رہائشی 45 سالہ عبدالرزاق کے ساتھ پیش آیاجواپنے موٹرسائیکل رکشہ پر موضع رم کے نزدیک جارہاتھا کہ اسی دوران نامعلوم ٹرک نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں 45سالہ عبدالرزاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ نامعلوم ٹرک ڈرائیورٹرک سمیت موقع سے فرارہوگیا‘
دوسرا حادثہ قاضی طاہرشہیدکے رہائشی55سالہ رفیق احمد کیساتھ پیش آیاجوفصل کماد کے بنڈل بنارہاتھاکہ اسی دوران ٹریکٹرڈرائیور ارشدسے ٹریکٹر بے قابوہوکر رفیق احمد پرچڑھ گیا جس کے نتیجہ میں 55سالہ رفیق احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا‘
تیسراحادثہ اوباڑوسندھ کے رہائشی25سالہ سعیداحمدکے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرانتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ موٹرسائیکل بے قابوہوکرٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا‘ شدیدزخمی ہوجانے پرسعیداحمدکوطبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں سعیداحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجبکہ چوتھا حادثہ لیاقت پورکے رہائشی68سالہ محمداقبال کے ساتھ پیش آیاجسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں محمداقبال جانبرنہ ہوپایااوردم توڑگیا۔
Leave A Comment