تازہ ترین

فیصل آباد روڈ پر ستگھرہ موڑ کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث مزدا ٹرک بے قابو ہو کر آگے چلنے والے موٹر سائیکل رکشہ اور موٹر سائیکل پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ایک 52 سالہ شخص اصغر علی ٹرک کے نیچے دب کر جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں 40 سالہ پرویز.32سالہ شکیل. 35سالہ وارث . اور 46سالہ شوکت شامل ہیں ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے کرین کی مدد سے ٹرک اٹھا کر دبے ہوئے شخص کو ٹرک کے نیچے سے نکالا، تاہم وہ شدید زخموں کے باعث دم توڑ چکا تھا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں 16 اہلکاروں اور 6 ایمرجنسی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے.

Leave A Comment

Advertisement