تازہ ترین

مین جی ٹی روڈ نزد شیر گڑھ بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار غلط سمت سے آ گئی، جس کے باعث 22 ویلر ٹریلر بے قابو ہو کر سڑک کنارے قائم مسافر خانے سے جا ٹکرایا۔ مسافر خانے میں موجود 5 افراد 28سالہ دانیال .33سالہ عبالحمید .38سالہ صابر . 11 سالہ اظہر .اور 57 سالہ گلزار. زخمی ہو گئے. اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے.

Leave A Comment

Advertisement