صادق آباد: بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
صادق آباد میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔سی سی ڈی ٹیم نے کم سن بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ ملزم کے نیفے میں رکھا پسٹل چل گیا جس کے بعد گولی لگنے سے ملزم زخمی ہو گیا، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج تھا۔ملزم بچوں کے ساتھ زیادتی کرتا اور ان کی ویڈیو بھی بنایا کرتا تھا، گرفتاری کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے لیے پسٹل نکالا جو چل گیا۔ملزم بلال عرف بلو کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔