تازہ ترین


رات کے اندھیرے میں گھرمیں داخل ہوکرقریبی رشتہ دار نے گلادباکر خاتون کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم فرار‘ پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد موقع سے اہم شواہد تحویل میں لے لئے‘ شوہرکی اطلاع مشکوک قرار‘  موضع کوٹ مہتاب کے رہائشی نذیراحمدنے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کے داماد سکندرعلی نے فون پراطلاع دی کہ اس کی بیٹی لعل خاتون کو رات کے اندھیرے میں گھرمیں داخل ہوکر قریبی رشتہ دار احسان بلوچ نے گلادباکر قتل کردیاہے باپ کی اطلاع پر پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر چوک شہباز پورکے علاقہ میں مقتولہ لعل خاتون کی نعش کوتحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد موقع سے اہم شواہد تحویل میں لے لئے پولیس ذرائع کے مطابق شوہرکی جانب سے مقتولہ کے  قتل کی اطلاع کومشکوک قراردیاگیاہے‘شبہ ہے شوہرسکندرنے ہی گھریلوناچاقی پر اپنی بیوی لعل خاتون جوکہ بیماری کی حالت میں تھی کوگلادباکر قتل کیاہے‘ پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement