رحیم یارخان: راہ فاونڈیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام رحاب جنرل ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
راہ فاونڈیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام رحاب جنرل ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس کیمپ میں ڈاکٹر شکیلہ احمد اور کلینکل فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر صنوبرافتخار نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا ادویات ودیگر مفت سہولیات فراہم کیں کیمپ صبح دس سے دوبجے دن تک جاری رہا درجنوں مردوخواتین خاص طور پر دیہی علاقوں سے انے والی غریب خواتین بھی شامل تھیں ڈاکٹر شکیلہ احمد اور ڈاکٹر صنوبر افتخار نے مریضوں اور لواحقین کو بیماریوں سے بچاؤ اور بروقت علاج کے بارے میں أگاہی دی ان مریضوں لواحقین اور شہریوں نے کمپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ دیگر پرائویٹ ہسپتالوں میں بھی اس طرح کے مفت میڈیکل کمپس کا انعقاد کیا جائے تاکہ مہنگائی کے ستائے غریب مریض مفت علاج کی سہولیات سے فائدہ حاصل کر سکیں