تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)نامعلوم ملزمان نے گھرمیں داخل ہوکرشخص کوتیزدھارآلہ سے شہ رگ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا’ ملزمان فرار’ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد موقع سے فرانزک ٹیم کی مددسے اہم شواہد تحویل میں لیکرکارروائی شروع کردی.

محلہ منظورآباد کے رہائشی فیاض احمد نے پولیس کودی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ نامعلوم ملزمان نے گھرمیں موجواس کے والد امام بخش کو قتل کردیاہے جس پر پولیس کی نفری موقع پرپہنچی تو موجودبیٹے ایازاحمد نے بتایاکہ وہ دن 11بجے جاز کیش والی دوکان پرمنظورآباد گیاتھا گھرواپس آکردیکھاتو اس کاوالد امام بخش مردہ حالت میں پڑاتھاجس کے ناک اورمنہ سے خون بہہ رہاتھا جسے مبینہ طورپرتیزدھارآلہ سے قتل کیاگیاپولیس نے امام بخش کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد موقع سے فرانزک ٹیم کی مددسے اہم شواہد تحویل میں لیکرکارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement