تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)پولیس حراست میں تشدد سے نوجوان کی ہلاکت’ ایس ایچ او سمیت 6پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج’ ایس ایچ او گرفتار’ نعش حوالے نہ کرنے پر ورثاء ’سول سوسائٹی کاگھنٹوں شدیداحتجاج’ دھرنا’گرفتارایس ایچ او کی مدعیت میں مقتول کی نعش صادق آباد کے کھیتوں سے برآمد’ پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل’ پولیس بہیمانہ تشددسے نوجوان کی ہلاکت پر شہریوں میں غم وغصہ’ ملوث ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کوسخت سے سخت سزادینے کامطالبہ’ تھانہ کوٹسمابہ میں نیاایس ایچ اوتعینات

  19جولائی کے روز کوٹسمابہ اسلم آباد کی رہائشی صوبیہ مائی جس کی 9سالہ بیٹی کواغواء کے بعدقتل کرکے نعش نہرمیں پھینک دی گئی تھی کے اندراج مقدمہ میں پولیس نے مدعی مقدمہ صوبیہ بی بی اور ہمسایہ 40سالہ محمدامجد کو مقدمہ کی پیروی کے سلسلہ میں تھانہ بلوایا’ پولیس بہانے سے صوبیہ بی بی کو مقتولہ عائشہ کی نعش ملنے کاموقع ملاحظہ کرنے کیلئے ہمراہ لے گئی اور40سالہ امجد کوتھانہ میں بیٹھالیاجسے بعدازاں ایس ایچ اونقاش رضانے سب انسپکٹرمقبول عباسی’ اسسٹنٹ سب انسپکٹرارشدبلا’ودیگرکی موجودگی میں نجی ٹارچرسیل منتقل کیاجس کی بہیمانہ تشددسے موت واقع ہوگئی جس پرایس ایچ اونقاش رضا ودیگراہلکاروں نے متوفی کی نعش کوغائب کردیا اورکوشش کی کہ ہلاکت کوظاہرنہ کیا جائے’ اسی دوران مقتولہ عائشہ کی مدعی مقدمہ والدہ صوبیہ بی بی نے بھی پولیس سے متوفی امجدبارے دریافت کرنے کی کوشش کی جسے بتایاگیاکہ آپ کے جانے کے بعد متوفی امجدکوبھی گھرجانے دیاگیالاپتہ ہوجانے پر متوفی امجدکے ورثاء کی بے چینی بڑھتی گئی اسی دوران سوشل میڈیا پروکلاء کی جانب سے متوفی امجد کوتشدد سے قتل کیئے جانے اورنعش غائب کرنے کیلئے کچہ کے ڈاکوؤں کے حوالے کرنے بارے تحریرمنظرعام پرآگئیں’جس پر مقتول کے ورثاء نے تھانہ کے باہرجمع ہوکراحتجاج کیاتو پولیس کے اعلی افسران ڈی پی او عرفان علی سموں ’ایس پی انوسٹی گیشن شاہدنذیر’ ڈی ایس پی صدرسرکل اسلم جٹ تھانہ پہنچ گئے اورحقائق کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے فوری طورپرایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ نقاش رضا کو گرفتارکرکے حوالات منتقل کرنے کے بعد ایس ایچ او نقاش رضا’سب انسپکٹرمقبول عباسی’ اسسٹنٹ سب انسپکٹرارشدبلا ملوث کانسٹیبلان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاگیا اس دوران متوفی امجد کے ورثاء کی جانب سے نعش کی حوالگی کامطالبہ کیا جاتا رہا’ نعش حوالے نہ کیئے جانے پرسابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارمرزاامین خان ایڈووکیٹ ودیگروکلاء ’ورثاء اورسول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے تھانے کے باہراحتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ رحیم یارخان خانپورروڈ ٹریفک کیلئے بند کردی’ اسی دوران گرفتارملزم سابق ایس ایچ او نقاش رضا کی نشاندہی پر قتل ہونے والے امجدکی نعش تھانہ صدرصادق آباد کے علاقہ رانجھے خاں کے کھیتوں سے برآمد ہوگئی’ جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہری کے قتل کے درج مقدمہ کے دیگر ملزمان ومشکوک افراد کوحراست میں لے لیاگیاہے’ کیس کی تفتیش مکمل میرٹ’شفافیت اورغیرجانبداری سے کی جارہی ہے ۔

Leave A Comment

Advertisement