تازہ ترین

رحیم یارخان(ان لائن)ناکہ توڑ کرفرارہونے والے موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں اورسی سی ڈی پولیس میں فائرنگ کاتبادلہ‘ فرارہونے کے دوران ڈاکوتیزرفتاری کے باعث بجلی کے پول اور نہر کنارا سائیڈ دیوار سے جاٹکرائے دوزخمی حالت میں گرفتار‘ ساتھی فرار‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ سی سی ڈی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی.

پہلاپولیس مقابلہ مرتضی آباد کے علاقہ میں پیش آیاجہاں موٹرسائیکل پرسوار دومشکوک افراد کوناکہ بندی پرموجود سی سی ڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹرنے روکنے کی کوشش کی جوپولیس ناکہ بندی توڑ کرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے‘ تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوبے قابوہوکرسڑک کنارے کھڑے بجلی کے پول سے جاٹکراگئے جس کے نتیجہ میں بہودی پوماچھیاں کارہائشی تاج محمدعرف تاجوزخمی حالت میں پکڑاگیاجس کے قبضہ سے پسٹل برآمدکرکے نگرانی میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ نامعلوم ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیا.

دوسرا مقابلہ گوٹھ کے علاقہ میں پیش آیاجہاں سی سی ڈی سب انسپکٹرناکہ بندی پرموجودتھاکہ موٹرسائیکل پرسوار دومشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جوناکہ بندی پرموجود سب انسپکٹر سمیت اہلکاروں پرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے‘تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارڈاکو نہرکنارے سائیڈدیوارسے جاٹکرائے گرنے کے نتیجہ میں حیدرکالونی کارہائشی محمداشفاق سومرو زخمی حالت میں پکڑاگیا جس کے قبضہ سے سی سی ڈی پولیس نے پسٹل برآمدکرکے نگرانی میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے .

سی سی ڈی پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے اورفرارہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement