رحیم یارخان: حراست میں لیئے جانے والے غیرقانونی رہائش پذیر 120افغان شہری پولیس نگرانی میں چمن بارڈر منتقی کیلئے روانہ
ضلع بھرسے حراست میں لیئے جانے والے غیرقانونی رہائش پذیر 120افغان شہریوں کو پولیس نگرانی میں چمن بارڈر منتقل کرنے کیلئے روانہ کردیاگیا‘ واپس بھجوائے جانے والے اُفغان شہریوں میں خواتین بچوں کی بڑی تعدادبھی شامل‘ حکومت کی ہدایت پرپولیس نے ضلع بھرکے مختلف علاقوں‘ اوربھٹہ خشت پرکئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی طوپررہائشی پذیران افغانیوں کوحراست میں لے کرافغان ہولڈنگ سینٹرمنتقل کیاگیاتھا ہولڈنگ سینٹرمیں رہائش پذیر صلع بھرسے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیئے جانے والے120افغان شہریوںکو پولیس کی نگرانی میں وطن واپس روانہ کرنے کیلئے چمن بارڈر روانہ کردیاگیاحراست میں لیئے جانے والے ان120افغان شہریوں میں خواتین بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جوطویل عرصہ سے خاندانوں کی صورت میں ضلع کے مختلف علاقوں کے علاوہ مختلف بھٹہ خشت پررہائش پذیرتھے۔