رحیم یارخان(أن لائن )فاترالعقل شخص نے کھانا دینے کیلئے آنیوالے بچے سمیت کنویں میں چھلانگ لگادی‘ مقامی افراد نے دس سالہ بچے کوزندہ بچالیا‘ فاترالعقل شخص ڈوب کر جاں بحق۔ چک 169این پی موضع ڈھنڈی کے رہائشی محمدنوید نے پولیس پکار پر دی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ ان کے رقبہ پر پرانے دور کا کنواں موجود ہے جس کے نزدیک 35سالہ فاترالعقل میوہ رہائش پذیر ہے۔ گذشتہ روز اس کے دوچھوٹے بھائی 10 سالہ کامران علی اور9سالہ فرمان علی اسے کھانا دینے کیلئے گئے تو فاترالعقل میوہ نے 9سالہ فرمان علی کو پکڑ کر کنویں میں چھلانگ لگادی جس پر ہمراہ آئے ہوئے دوسرے بھائی کامران علی نے شورواویلا کیا تواردگرد موجود افراد نے فرمان علی کو زندہ بچالیا جبکہ فاترالعقل میوہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوعملہ نے موقع پر پہنچ کر میوہ کی نعش کنویں سے نکال کر مقامی افراد کے حوالے کردی۔

Leave A Comment

Advertisement