تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)گرمی سے بچنے کیلئے نہرکنارے بیٹھ کر منہ ہاتھ دھونے کے دوران سینٹری کاسامان سپلائی کرنے والے دونوجوان نہراحمدواہ میں جاگرے’ ایک ڈوب کر جاں بحق’ دوسرے کوموقع پر موجود افراد نے زندہ بچالیا’ ڈوب کرجاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش نہرسے نکال کرتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی’ٹبہ ظاہرپیرکارہائشی الہی بخش اوربستی لاٹکی کارہائشی وسیم جوکہ سٹشنیری کاسامان دوکانوں پرسپلائی کرتے ہیں موٹرسائیکل پربھونگ کے علاقہ میں سیٹشنری کاسامان سپلائی کرنے کے بعدواپس آنے کے دوران شدیدگرمی لگنے پرنہراحمد واہ کنارے پربیٹھ کرمنہ ہاتھ دھورہے تھے کہ عدم توازن کے باعث نہرمیں گرکر ڈوب گئے موقع پرجمع ہوجانے والے افراد نے ڈوب جانے والے وسیم کوزندہ بچالیا جبکہ الہی بخش ڈوب کرجاں بحق ہوگیا’ ریسکیوعملہ نے سرچ آپریشن کے بعدنعش نہرسے نکال کرتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔

Leave A Comment

Advertisement