تازہ ترین

رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ‘3 کمسن بچوں سمیت مزید10افراد کوکاٹ کرزخمی کرڈالا‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ڈیڑھ ماہ کے دوران متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد120سے تجاوزکرگئی‘ انتظامیہ کی خاموشی برقرار‘ جن پورکے رہائشی10سالہ مدثرعلی‘ کچی منڈی کے رہائشی فیضان احمد‘ روشن بھیٹ کے رہائشی ایازاحمد‘ آدم صحابہ کے رہائشی 5سالہ حسنین‘ روشن بھیٹ کے رہائشی8 سالہ محمدبخش‘ شہباز پورکے رہائشی مدثرعلی‘ چندرامی کے رہائشی حسن علی‘ چک35اے کی رہائشی پروین بی بی‘ موضع طلبانی کی رہائشی سائرہ بی بی اور امین آباد کے رہائشی محمداکرم آوارہ کتوں نے حملے کرکے کاٹ کربری طرح زخمی کرڈالا‘ ارد گرد موجودا فراد نے جان بچاکرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ضلع بھرمیں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد120سے تجاوزکرگئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement