رحیم یارخان : ٹریفک حادثات
رحیم یارخان(أن كائن)قومی شاہراہ پر بے قابوٹرک کوموٹرسائیکل سواروں کوٹکر’ موٹروے ایم فائیوپرنیندآجانے کے باعث مزداٹرک ٹرالرسے ٹکراگیا’تین جاں بحق’ 2 شدید زخمی’ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل’
پہلاحادثہ قومی شاہراہ پرپل بہرام میانوالی قریشیاں کے نزدیک پیش آیاجہاں ٹرک نمبریLEI5851 جو کہ لاہورسے کراچی جارہاتھا نے سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوارکچل ڈالے جس کے نتیجہ میں موضع سونک کے رہائشی35سالہ سجادحسین اور14سالہ شہبازحسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ 17سالہ وسیم شدیدزخمی ہوگیاجسے موقع پر جمع ہوجانے والے افراد نے اپنی مددآپ کے تحت طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاجہاں نامعلوم ٹرک ڈرائیورٹرک موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا’ جسے پولیس نے قبضہ میں لیکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی’
دوسراحادثہ موٹروے ایم فائیوظاہرپیرکے نزدیک پیش آیاجہاں نیند آجانے کے باعث مزدا ٹرک سامنے جانیوالے ٹرالرسے ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں مزدا ٹرک ڈرائیورسیالکوٹ کارہائشی50سالہ شاہدجمیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ ساتھی محمدبلال شدیدزخمی ہوگیا’جسے ریسکیو کی مددسے ہب اینڈاسکوپ ہسپتال ظاہرپیرمنتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
Leave A Comment