رحیم یارخان : بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہرکو زہرکھلاکر موت کے گھاٹ اتاردیا
رحیم یارخان(أن لائن )بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہرکو زہرکھلاکر موت کے گھاٹ اتاردیا‘ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد بیوی اور آشنا کے خلاف بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا.
اباڑو سندھ کے رہائشی سکندر نے پولیس کو دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کا بھائی 30سالہ عبدالمجید محنت مزدوری کیلئے رحیم یارخان میں رہائش پذیر تھا کہ گذشتہ روز قریبی دوست محمداکرم نے آگاہ کیا کہ عبدالمجید دو روز سے کام پر نہ آیا ہے جس پر وہ اپنے بھائی کی تلاش کرتے ہوئے شیخ زاید ہسپتال پہنچا جہاں اس کے بھائی عبدالمجید کی میت ہسپتال میں اسٹریچر پر موجود تھی۔ نعش کے ہمراہ شاہدہ عرف شہلا بی بی موجود تھی جس نے دریافت پر خود کوعبدالمجید کی بیوی بتایا جس سے عبدالمجید کی موت بارے آگہی حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس نے لیت ولعل سے کام لیا۔ اپنی مدد آپ کے تحت معلومات پر پتہ چلا کہ شاہدہ بی بی اس کے بھائی عبدالمجید کی میت کو چک 113پی سے پھٹا رکشہ پر ہسپتال لائی۔ اسے شبہ ہے کہ شاہدہ بی بی نے نامعلوم آشناء کے ساتھ مل کر زہرکھلا کر اس کے بھائی کوقتل کیا ہے۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں شاہدہ بی بی اورآشناء کے خلاف مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔